خیبر پختونخوا میں بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش ،برف باری ہوئی ، جس کے بعد نالوں میں طغیانی آگئی اور پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہوگیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی ، دیر لوئر میں شہری علاقوں میںبارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ، کئی علاقوں میں بارش کیساتھ شدید ژالہ باری بھی ہوئی جس کے بعد موسم ایک بارپھر سرد ہوگیا ہے ۔
دریائے پنجکوڑہ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ بارش کاپانی دکانوں میں داخل ہوگیا ہے برفباری کی وجہ سے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں ، شدید ژالہ باری سے فصلوں اورمیوہ جات کے باغات کو نقصان پہنچا ہے ۔وادی کمراٹ ، لواری ٹنل ، ودیگر بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔
چترال میں بھی بعض مقامات پر گاڑیاں پھنسنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے بعد مقامی انتظامیہ اور ٹریفک حکام نے مسافروں کو غیر ضروری سفر سےگریز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
اس کے علاوہ لوئر دیر میں بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش اور برفباری ہوئی ،جس کے بعد نالوں میں طغیانی آگئی اور پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہوگیا ۔