مسجد نبویؐ،مسجد الحرام اور مسجد اقصی میں نماز عید الفطر کے روح پرور اجتماعات

مسجد نبویؐ،مسجد الحرام اور مسجد اقصی میں نماز عید الفطر کے روح پرور اجتماعات

مسجد الحرام ، مسجد نبوی ؐ اور مسجد اقصی میں نماز عید کے بڑے اور روح پرور اجتماعات ہوئے جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام میں امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس نے نماز عید کا خطبہ اور امامت کروائی جبکہ مسجد نبوی ؐ میں امام شیخ عبداللہ نے عید الفطر کی نماز پڑھائی ۔مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز عید کے بعد خطبہ دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق عمان ، انڈونیشیا اور برونائی میں عید الفطر پیر کو منائی جائے گی جبکہ برطانیہ میں مسلم کمیونٹی تقسیم ہے ، بعض آج اور بعض پیر کو عید منائیں گے۔

Scroll to Top