مون سون بارشوں میں سیاحوں کو پیشگی آگاہی فراہم کی جائے،پی ڈی ایم اے کا محکمہ سیاحت کو مراسلہ
پشاور(محمد اعجاز آفریدی )پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے مون سون بارشوں کے دوران ممکنہ خطرات سے بچاؤ اور پیشگی حفاظتی اقدامات کے لیے محکمہ سیاحت کو خصوصی مراسلہ ارسال کیا ہےجس میں سیاحتی مقامات پر عوام کو بروقت معلومات کی فراہمی اور احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا گیا ہے۔ […]