اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جون اور جولائی میں بھی شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا تھا، اور موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر یہ پالیسی جاری رکھی جا رہی ہے تاکہ معیشت میں استحکام برقرار رہے۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی نے ملک کی مالی و معاشی صورتحال، افراط زر اور دیگر عوامل کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ شرح سود کو مستحکم رکھنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ سرمایہ کاری اور معیشتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔

Scroll to Top