میٹرک امتحانات کا آغاز ، کرک میں پرچہ آئوٹ ، کرم اور شمالی وزیرستان میں امتحان ملتوی

دسویں جماعت کا اسلامیات کا پرچہ ایڈوانس میں آئوٹ ہوگیا ، دوسری جانب ضلع کرم اور شمالی وزیرستان میں میٹرک امتحان ملتوی کردیئےگئے

تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ کی جانب سے امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144نافذ کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو خطوط لکھے گئے ہیں اور مراکز پر بیرونی مداخلت پر پابند عائد کردی گئی ہے ، دوران امتحان فوٹو اسٹیٹ مشینیں بند رکھی گئی ہیں ۔بورڈ نے امتحانات کی نگرانی کیلئے رپورٹنگ سیل قائم کیا ہے اور نقل کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں

ذرائع کے مطابق میٹرک امتحانات میں نقل ختم کرنےکے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، دسویں جماعت پرچہ ایڈوانس میں آئوٹ ہوگیا ، دوسری جانب کرم اور شمالی وزیرستان میں میٹرک امتحان ملتوی کردیئے گئے ۔

Scroll to Top