شہریار آفریدی کی تھانہ سبزی منڈی کے مقدمے میں 29اپریل تک ضمانت منظور

شہریار آفریدی کی تھانہ سبزی منڈی کے مقدمے میں 29اپریل تک ضمانت منظور

انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی تھانہ سبزی منڈی کے مقدمے میں 29اپریل تک ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق 26نومبر احتجاج کیس میں درج مقدمے میں شہریار آفریدی کی اے ٹی سی اسلام آباد میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی ،عدالت نے 29اپریل تک شہریار آفریدی کی گرفتاری سے روک دیا ۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت 29اپریل تک ملتوی کردی ۔

Scroll to Top