عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئے بیرسٹر گوہر علی خان ، سلمان اکرم راجہ اور ظہیر عباس چوہدری کو ملاقات سے روک دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن ہے ،بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے ان کے فیملی ممبران اڈیالہ جیل پہنچ گئے ان میں فیملی ممبران میں مہرالنسائ اور مبشرہ شیخ شامل ہیں، فیملی ممبران جیل حکام کی اجازت کے بعد اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوں گے ۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر ،سلمان اکرم راجہ اور ظہیر عباس چوہدری کی گاڑی کو جیل سے کچھ دور لگے ناکے پر روک دیا گیا بعدازاں ان تینوں کو پیدل بھی جیل جانے نہیں دیا گیا ۔
سلما ن اکرم نے کہاکہ سمجھ نہیں آرہا کیوں ناکے لگائے گئے ہیں ، ہماری آج ملاقات طے تھی نام بھی بھیجے گئے اس کےباوجود ناکے لگانا اور وکلاکو ملاقات سے روکنا سمجھ سے بالا تر ہے ۔
واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کے قریب جمع ہوئے پی ٹی آئی کارکنوں پر دھائوا بول دیا ،میڈیا ڈی اسی این جیز کے قریب جمع ہونیوالے چار کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں دوخواتین بھی شامل ہیں ۔





