علی امین گنڈاپور کا پی ٹی آئی میں اختلافات کا اعتراف

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی پشاور واقعے کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا حکم

پشاور :پشاور کے مصروف ترین علاقے جی ٹی روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے ایکسائز پولیس اسکواڈ پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہو گئے۔

واقعے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس المناک واقعے کی بھرپور مذمت کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لیے پولیس کو ہنگامی بنیادوں پر کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسی صورت قانون شکنی اور ریاستی اہلکاروں پر حملے برداشت نہیں کرے گی۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا
ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صوبائی حکومت شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں پبی میں ایکسائز انٹیلیجنس بیورو کے سکواڈ پر حملہ، 2 اہلکار شہید ، ایک زخمی

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے گا۔

پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے، جبکہ شہر بھر میں سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے تاکہ ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

Scroll to Top