پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے تھائی لینڈ کو شکست دیکر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا

لاہور: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا، جو رواں سال بھارت میں منعقد ہوگا۔

ورلڈ کپ کوالیفائر مرحلے میں گرین شرٹس نے تھائی لینڈ کو 87 رنز سے شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی۔ پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔

ابتدائی تین وکٹیں 47 رنز پر گرنے کے بعد اوپنر سدرہ امین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جب کہ کپتان فاطمہ ثنا نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر مجموعہ مستحکم کیا۔ دیگر نمایاں بیٹرز میں منیبہ علی نے 18 اور سدرہ نواز نے 11 رنز بنائے۔

ہدف کے تعقب میں تھائی لینڈ کی ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس دکھائی دی اور پوری ٹیم 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس جیت کے ساتھ پاکستان ویمنز ٹیم نے میگا ایونٹ میں اپنی جگہ یقینی بنا لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی کی جانب سےشاہی قلعہ لاہور میں ویمنز کرکٹرز کے اعزاز میں شاندار تقریب

Scroll to Top