چترال میں بارشوں اور سیلابی ریلے سے تین گھر متاثر، روڈ بند

چترال: لوئر چترال اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں بروز کوڑ میں سیلابی ریلے نے تین گھروں کو متاثر کر دیا۔

ریسکیو1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

سیلابی ریلے کے باعث چترال مین روڈ بند ہو چکا ہے، تاہم نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کی جانب سے روڈ کھولنے کا کام جاری ہے۔ ریسکیو1122 کی ٹیمیں روڈ بندش کی وجہ سے پھنسے مریضوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے عمل میں بھی مصروف ہیں۔

میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو1122 لوئر چترال کے مطابق، امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرہ علاقوں میں عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

Scroll to Top