وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج کابل جائیں گے

سکیورٹی اور امن وسلامتی سے متعلق مذاکرات کرنے وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج کابل جائیں گے

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار افغان عبوری وزیراعظم اور افغان نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور سے ملاقاتیں کرینگے ۔

ذرائع کے مطابق افغان ہم منصب امیر خان متقی سے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے ، جس میں سکیورٹی ،تجارت ، رابطوں اور عوامی تعلقات سمیت تمام امور پر بات ہوگی ۔

Scroll to Top