علیمہ خان مجھے گالیاں دلوا رہی ہیں ، اب بالکل چپ نہیں رہوں گا ، شیر افضل مروت

علیمہ خان مجھے گالیاں دلوا رہی ہیں ، اب بالکل چپ نہیں رہوں گا ، شیر افضل مروت

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے پارٹی سے نکال دیاگیا ،اب بس کرو ،ان لوگوں نے گالی تک بات پہنچا دی ،اب میں خاموش نہیں رہوں گا ۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ علیمہ خانم سوشل میڈیا کی باس ہیں ،مجھے گالیاں دلوا رہی ہیں ، انہوں نے مجھے پارٹی سے نکال دیا اب بس کرو ،ان لوگوں نے گالی تک بات پہنچا دی ، اب میں خاموش نہیں رہوں گا ،وہ وقت گزر گیا جب ہم چپ رہا کرتے تھے،علیمہ خان نے بانی سے 300ملاقاتیں کیں ، 2بار ملاقاتیں نہ ہوئیں تو آسمان گرپڑا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ علیمہ خان کے سب سے بڑے منظور نظر سلمان اکرم راجہ خود ہیں ، عمر ایوب بھی سوشل میڈیا سے ڈرتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ میںجذباتی کیوں نہ ہو ، ایسی رعونت ، ایسی فسطائیت ،سب کو گالیاں پڑتی ہیں لیکن قیادت میں کسی کو جرات نہیں جو جواب دے سکیں ۔

Scroll to Top