تحریک انصاف رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سرخرو ہوں گے ، وہ کبھی بھی ان سے ڈیل نہیں کرینگے ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ سندھ کی تمام نہریں انہوں نے خود بیچ دی ہیں ،سندھ میں تحریک انصاف الیکشن چوری کیاگیا۔
انہوں نے کہاکہ ہم آئین اور قانون کے مطابق انصاف کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں ، تمام صوبوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ سندھ میں ہونیوالے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی جیت چکی تھی ، پورا سندھ بانی پی ٹی آئی کے نظریے کیساتھ کھڑا ہے ۔





