اب تک مجموعی طور پر 971,969 غیر قانونی افغان شہری پاکستان چھوڑ چکے ہیں
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے ، حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد ان افراد کو ملک چھوڑنے کیلئے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق 18اپریل 2025کو 5030سے زائد افغان باشند ے پاکستان سے اپنے وطن واپس روانہ ہوئے ، سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اب تک مجموعی طورپر 971,969 غیر قانونی افغان شہری پاکستان چھوڑ چکے ہیں ۔
حکومتی حکام کے مطابق غیر قانوین رہائش پذیر افراد ، غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ رکھنے ولوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی جاری ہے ، تاہم حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ انخلا کے عمل کو باعزت اور منظم انداز میں یقینی بنایا جارہاہے تاکہ کسی قسم کی بدسلوکی یا انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو ۔





