مائنز اینڈ منرلز ایکٹ سے بانی چیئرمین کی رہائی بالکل ممکن نہیں ،آفتاب احمدخان شیرپائو

جب تک بانی چیئرمین جیل میں ہیں پارٹی کے اندرونی معاملات میں کشیدگی رہے گی ، آفتاب احمد خان شیرپائو
تفصیلات کے مطابق قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیرپائو نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ چاہے پاس ہو بھی جائے اس سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ممکن نہیں ، یہ صرف خام خیالی ہے ،مرکز میں تو بڑی اپوزیشن کی جارہی ہے لیکن صوبے میں مرکز کی من مانی کیوں چلنے دی جارہی ہے ؟
انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ علی امین مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر جس قدر جلد بازی دکھائی اس سے ضرور دال میں کچھ کالا محسوس ہوتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جب تک بانی چیئرمین جیل میں ہیں ، پارٹی کے اندرونی معاملات میں کشیدگی برقرار رہے گی ، اور پارٹی آگے نہیں بڑھ سکے گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے اندرونی حالات اور موجودہ سیاسی ماحول پر گہری نظر ڈالنے کا مظہر ہے ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پارٹی کے مستقل بارے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں ۔

Scroll to Top