عمران خان کچھ شرائط پر ہر کسی سے بات چیت کیلئے تیار ہیں ، شاندانہ گلزار

عمران خان کچھ شرائط پر ہر کسی سے بات چیت کیلئے تیار ہیں ، شاندانہ گلزار

رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ عمران خان وطن کیلئے ہر بات کرنے کو تیار ہیں ،لیکن ڈیل نہیں کرینگے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہر کسی سے بات چیت کیلئے تیار ہوں لیکن کچھ شرائط ہیں ، قیدیوں کی رہائی ، نومئی اور 26نومبر واقعات کی انکوائری ہماری شرائط ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے اسد قیصر ،شہرام ترکئی اور عاطف خان سے متعلق غلط بیانی کی ، گنڈاپور نے اس بیان پر معذرت بھی کرلی ، اتنا جذباتی کسی کو بھی نہیں ہونا چاہیے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ جیل کے دروازے تب کھلتے ہیں جب کوئی جلسہ موخر کرنا ہوتا ہے ۔

Scroll to Top