ملک گیر کارروائی میں تیزی ، مزید ہزاروں افغان مہاجرین واپس بھیج دیئے گئے

ملک گیر کارروائی میں تیزی ، مزید ہزاروں افغان مہاجرین واپس بھیج دیئے گئے

افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا انخلا تیزی سے جاری ہے ، مزید 4ہزار سے زائد افغان باشندوں کو بے دخل کیاگیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد انخلا جاری ہے ، 4.130سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس روانہ کیاگیا ،محموعی طورپر پاکستان چھوڑنیوالے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 976,009 پہنچ چکی ہے ۔

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی ،غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈر ز کی باعزت وطن واپسی کو یقینی بنایاجارہاہے ، اس بات کو یقینی بنایا جارہاہے کہ کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے ۔

Scroll to Top