محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد ،خیبر پختونخوا اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے ،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا ،پنجاب کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز بارش اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے ۔
ذرائع کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ، دوسری جانب لنڈی کوتل ، طورخم ودیگر علاقوں میں طوفانی بارش سے چل تھل ہوگیا ، برستانی ریلوں میں مال بردار گاڑیاںپھنس گئیں ، تیز ہوائوں اور بارش کے باعث پاک افغان شاہراہ بھی بند کردی گئیں ۔
واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد اور گردونواح میں غیر متوقع طوفانی بارش اور ژالہ باری نے شہر کا نقشہ بدل دیا ، بڑے بڑے اولے پڑنے سے شہریوں کی گاڑیوں ،سولر پلیٹس اور دیگر املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔





