واپس جانے والے افغان شہریوں کی مدد کیلئے فیڈرل کنٹرول روم قائم،افغان شہری ہراساں کیے جانے کے خلاف ہیلپ لائن پر شکایت کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق واپس جانیوالے افغان شہریوں کی مدد کیلئے وفاقی سطح پر فیڈرل کنٹرول روم قائم کردیاگیا،افغان شہری ہراساں کیے جانے کیخلاف ہیلپ لائن پر شکایت کرسکتے ہیں ۔ فیڈرل کنٹرول روم آئی ایف آر پی ہیلپ لائن کے نام سے این سی آئی سی میں قائم کیاگیا ہے ۔
کنٹرول روم یاہیلپ لائن 24گھنٹے فعال رہے گی جس کا مقصد افغان شہریوں کی مدد اور وطن واپسی کے دوران ہراساں کیے جانے کی شکایات کو دور کرنا ہے ۔
کنٹرول روم وہیلپ لائن کا اسٹاف واپس جانیوالے افغانیوں کو تنگ کیے جانے اور ہراساں کرنے کی شکایات پر کارروائی کر یگا، واپس جانیوالے افغان ہراساں کیے جانے اور تنگ کیے جانے پر کنٹرو ل روم وہیلپ لائن کے درج زیل نمبروں پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔
ہیلپ لائن:۔
051-111-367-226
غیر ملکی ہیلپ لائن:
051-567-222-111
کنٹرول روم لینڈ لائن:
051-9211685





