خیبرپختونخوا میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کی تفصیلات جاری

ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

اسلام آباد: پاکستان میں پولیو کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 8 ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں سے نئے پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہے، اور اس سال خیبر پختونخوا سے پولیو کا یہ تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

پولیو کے کیس کی تصدیق کے بعد انسداد پولیو حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو کے خلاف جاری مہم میں بھرپور حصہ لیں تاکہ پاکستان کو اس موذی بیماری سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔

اس سال کی دوسری ملک گیر پولیو مہم 27 اپریل تک جاری رہے گی۔ انسداد پولیو حکام کے مطابق پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً ساڑھے چار کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔

یہ بھی پڑھیں پولیو کا خطرہ برقرار، پشاور میں دوسرا کیس، مجموعی تعداد 7 ہو گئی

علاوہ ازیں، پولیو کے خلاف تیسری ملک گیر مہم 26 مئی سے یکم جون تک چلائی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ مہم پولیو وائرس کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گی اور اس میں والدین و عوام کی مکمل شمولیت ضروری ہے تاکہ پولیو کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیابی حاصل کی جا سکے۔

پاکستان میں پولیو کے کیسز کے باوجود حکومتی اقدامات اور پولیو مہمیں پولیو کے مکمل خاتمے کی جانب ایک اہم قدم ہیں، اور ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کے لئے حکومتی ادارے بھرپور طریقے سے کام کر رہے ہیں۔

Scroll to Top