پاکستان کے شہریوں کے لیے سفر اور شناخت سے جڑی ایک بہت بڑی اور انقلابی خبر سامنے آئی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر اور بیرونِ ملک پاکستانی مشنز کے لیے ایک ہنگامی اور حتمی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت اب روایتی اور پرانے سسٹم کو ہمیشہ کے لیے دفن کر کے جدید ترین ڈیجیٹل دور کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اعلان کے مطابق 23 اکتوبر 2026 سے ملک بھر میں پرانے یعنی مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس کا اجراء باقاعدہ طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ اب اس تاریخ کے بعد پاکستان کے کسی بھی پاسپورٹ دفتر یا دنیا بھر میں پھیلے ہوئے پاکستانی سفارتی مشنز سے پرانے طرز کا پاسپورٹ ہرگز جاری نہیں کیا جائے گا۔
حکام نے اس سنگ میل کی منتقلی کی تاریخ میں کچھ ردوبدل کرتے ہوئے اس کا باقاعدہ آغاز 23 اکتوبر سے کر دیا ہے۔
نئی اور سخت پالیسی کے تحت اب نئے پاسپورٹ کے لیے اپلائی کرنے والے ہر شہری کو صرف اور صرف جدید ترین ای-پاسپورٹس جاری کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : بیرون ملک جانے والوں کے لیے بری خبر، پاسپورٹ کا نیا قانون لاگو ہو گیا
اس بڑی تبدیلی کے بعد بیرونِ ملک قائم تمام پاکستانی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کی جانب سے بھی باضابطہ نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ باہر مقیم پاکستانی بھی اس فوری تبدیلی سے آگاہ ہو سکیں۔
اس اقدام کا مقصد پاکستانی پاسپورٹ کی سکیورٹی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانا اور جعل سازی کے تمام راستوں کو ہمیشہ کے لیے بند کرنا ہے۔





