پہلگام فالس فلیگ کے بعد ٹرمپ کا پہلا ردعمل،پاک بھارت تعلقات سے لاعلم، ثالثی سے انکار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات ہمیشہ سے کشیدہ رہے ہیں اور دونوں ممالک اپنے معاملات خود ہی سنبھال لینگے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے رہنماؤں کو ذاتی طور پر جانتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ دونوں ممالک “کسی نہ کسی طرح” اپنے باہمی تعلقات کو خود ہی دیکھ لیں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں حالیہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یہ کشیدگی پچھلی دو دہائیوں کی بدترین سطح پر ہے۔ تاہم انہوں نے اس موقع پر کسی بھی قسم کی ثالثی یا سفارتی مداخلت کی پیشکش سے گریز کیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے رہنماؤں سے رابطے کے سوال پر بھی کوئی واضح جواب نہ دیا اور گفتگو کو ٹال گئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی صدر کشمیر تنازع کی تاریخ سے مکمل طور پر ناواقف نظر آئے، انہوں نے اسے “1500 سال پرانا مسئلہ” قرار دے دیا، حالانکہ حقیقت میں یہ تنازع 1947 سے جاری ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں کے وہ قریب ہیں، اور امید ہے کہ دونوں ملک اس معاملے کو خود حل کر لیں گے۔

Scroll to Top