وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو آزاد کشمیرسے اسلام آباد واپسی پر مری کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں 5افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے میں انجینئر امیر مقام مکمل طور پر محفوظ رہے۔
زخمیوں کو بروقت سی ایم ایچ مری منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
حادثے کے فوری بعد وفاقی وزیر نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی، اُن کے لیے خصوصی دعا کی اور زخمی افراد کے فوری اور مکمل علاج کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔
یہ بھی پڑھیں:محنت کش ہماری اصل پہچان اور قیمتی سرمایہ ہیں،وزیراعلی خیبرپختونخوا
وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ جان کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ زخمی ہونے والے ہمارے ساتھی ہیں، ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔





