خیبرپختونخوا میں کل سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغازہوگا جس میں آ ٹھ تعلیمی بورڈز کے زیر انتظام 5 لاکھ سے زائد طلباء و طالبات حصہ لیں گے۔
ڈپٹی کنٹرولر و ترجمان پشاور بورڈ عالمزیب خان کے مطابق پشاورمیں ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد طلباء وطالبات امتحانات میں حصہ لیں گے۔
انہوں نے کہاکہ 46 ہزار سے زائد طالبات بھی امتحانات میں شامل رہیں گی۔
ترجمان کے مطابق کل 421 امتحانی ہالوں میں چار ہزار عملہ تعینات رہےگاجبکہ نقل کی روک تھام کے لئے تمام امتحانی ہالوں کیمرے نصب کیے گئےہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مردان:پیٹرول پمپ پر آگ لگنے سے دو افراد جھلس گئے
عالمزیب خان کے مطابق ایف اے اور ایف ایس سی کے امتحانات 23 جون تک جاری رہیں گے۔





