مردان:پیٹرول پمپ پر آگ لگنے سے دو افراد جھلس گئے

مردان میں پیٹرول پمپ میں آگ لگنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122کے مطابق مردان کے میرافضل بازار میں پیٹرول پمپ میں آگ لگ گئی جس میں دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیوحکام کے مطابق میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ایم ایم سی ہسپتال منتقل کردیاجبکہ فائرفائیٹرٹیم نے آگ پر قابو پالیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کا قائم مقام افغان وزیر خارجہ سے رابطہ، بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کیا

زخمیوں میں 34 سالہ احتشام اور 29سالہ عثمان غنی شامل ہیں۔

Scroll to Top