پاکستان کا بھارت کو بڑا جھٹکا !بھارت کا بڑا فضائی نقصان، اہم ایئرپورٹس بند، فلائٹ آپریشنز معطل

پاکستان کا بھارت کو بڑا جھٹکا !بھارت کا بڑا فضائی نقصان، اہم ایئرپورٹس بند، فلائٹ آپریشنز معطل

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ ایک معصوم بچی سمیت 26 پاکستانی شہید اور 36 زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی افواج کی جانب سے رات کی تاریکی میں آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف علاقوں پر بلااشتعال حملوں کے بعد پاک فوج نے دشمن کو مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیتے ہوئے شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے بعد بھارت کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔

بھارتی حملوں کا نشانہ بننے والے علاقوں میں کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے اور احمد پور شرقیہ شامل ہیں، جہاں نہتے شہریوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ ایک معصوم بچی سمیت 26 پاکستانی شہید اور 36 زخمی ہوئے ہیں۔

جوابی کارروائی میں پاک فضائیہ نے بھرپور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 6 جنگی طیارے تباہ کیے، جن میں 3 جدید رافیل، 1 سکوئی، 1 مگ-29 اور 1 جاسوس ڈرون شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، پاک فوج کے ٹھوس اور جارحانہ جواب کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر چورا کمپلیکس کے مقام پر سفید جھنڈا لہرا کر پسپائی اختیار کرلی، جسے سیکیورٹی ماہرین دشمن کی شکست کا واضح اعتراف قرار دے رہے ہیں۔

خطے میں کشیدگی کے پیش نظر بھارت کے متعدد بڑے ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ ایئرپورٹس میں دھرم شالہ، لیہہ، جموں، سری نگر، امرتسر، چندی گڑھ، راجکوٹ، بھُج، جام نگر اور بیکانیر شامل ہیں۔ بھارتی ایئرلائنز نے سوشل میڈیا پر پروازوں کی منسوخی کا باضابطہ اعلان بھی کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر چوکس ہیں اور دشمن کی کسی بھی نئی جارحیت کا بھرپور اور دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

Scroll to Top