قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کرینگے

اجلاس کے بعد وزیراعظم قوم سے اہم خطاب کرینگےجس میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال، حکومتی ردعمل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر قوم کو اعتماد میں لیا جائیگا۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے۔ اجلاس کے بعد وزیراعظم قوم سے اہم خطاب کریں گے جس میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال، حکومتی ردعمل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، پاک بحریہ کے سربراہ، وفاقی وزراء اور اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہیں۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، اور وزیر توانائی مصدق ملک بھی وزیراعظم ہاؤس میں موجود ہیں۔

اجلاس میں ملک کی داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال، بھارت کی حالیہ جارحیت، قومی سلامتی کے خطرات اور جوابی اقدامات پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کے قوم سے خطاب میں ممکنہ طور پر اہم فیصلوں اور قومی یکجہتی کے پیغام کا اعلان متوقع
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد سرکاری اعلامیہ جاری کیے جانے کا بھی امکان ہے جس میں ملک کی پالیسی اور دفاعی تیاریوں سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

Scroll to Top