پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈا پھیلانے والے بھارتی نیوز اور یوٹیوب چینلز بند

پی ٹی اے نے پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈا پھیلانے والے 16 نیوز چینلز، 31 یوٹیوب چینلز اور 20 سے زائد ویب سائٹس بلاک کردیں۔

پاکستان کیخلاف منفی پراپیگنڈا پھیلانے والے بھارتی ٹی وی اور یوٹیوب چینلز کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ٹی اے نے 16 بھارتی نیوز چینلز، 31 یوٹیوب ویڈیو لنکس اور 20 سے زائد ویب سائٹس بلاک کردیں۔

ترجمان پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بھارتی نیوز چینلز، ویب سائٹس کو جھوٹی معلومات اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر بلاک کیا گیا۔

پی ٹی اے کے مطابق یہ کارروائیاں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانے کا حصہ ہیں، موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو محفوظ رکھنا اولین ترجیح ہے، آن لائن مواد کی نگرانی جاری رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرداخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات

پی ٹی اے نے مزید کہا ہے کہ صارفین کو ایک محفوظ، پرامن، قابل اعتماد انٹرنیٹ ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ملکی مفادات کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی آن لائن مواد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Scroll to Top