اسلام آباد: پاکستان نیوی نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ وہ دشمن کے کسی بھی مس ایڈونچر کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی نیوی نے پاکستان کی جانب میلی نگاہ سے قدم بڑھایا تو اسے بحیرہ عرب میں غرق کردیا جائے گا۔
اس بیان سے پہلے برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت نے اپنے سپرسانک کروز میزائل سے لیس جنگی جہاز پاکستان کی جانب روانہ کر دیے ہیں، جن کا مقصد کراچی کی بندرگاہ کو نشانہ بنانا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بھارت نے طیارہ بردار جہاز، ڈیسٹرائیرز، فریگیٹس اور اینٹی آبدوز جہاز بھیجے ہیں، جو پاکستانی ساحل سے تقریباً 300 سے 400 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ہیں۔ ان میں سے بعض جہاز روس کے بنائے ہوئے براہموس میزائل سے لیس ہیں۔
پاکستان کی تجارت کا تقریباً 60 فیصد حصہ کراچی کی بندرگاہ سے ہوتا ہے، اور یہ شہر ملک کی تجارت کے لیے اہم ترین سمجھی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے،ڈی جی آئی ایس پی آر کی تصدیق
پاک بحریہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ جس طرح پاک فضائیہ نے دشمن کو چیلنج کیا اور اس کے طیاروں کا ملبہ تک میڈیا کو دکھانے سے گریز کیا گیا، اسی طرح پاک بحریہ بھی اپنی تمام صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے برطانوی اخبار کی رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی بحریہ کا کوئی جہاز اس وقت پاکستان کے قریب نہیں ہے جو اسے نشانہ بنا سکے، اور تمام شہر اور شپنگ لینز محفوظ ہیں۔





