خیبر پختونخوا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس ملتوی، نئی تاریخوں کا اعلان

پشاور:خیبر پختونخوا اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی(پی اے سی) کے 21 اور 22 مئی کو طے شدہ اجلاس ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ اجلاس اب 4 اور 5 جون کو منعقد ہوں گے۔

اجلاس کے ملتوی ہونے کی وجوہات سے متعلق اعلامیہ میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کاروائیاں،بھارتی حمایت یافتہ 3دہشت گرد ہلاک

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ محکمہ صحت سے متعلق کمیٹی کا اجلاس اپنی مقررہ تاریخ پر ہی منعقد ہوگا اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

Scroll to Top