آرمی چیف نے نمازفجر کے بعد کونسی آیت پڑھی، آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘کا مطلب کیا ہے؟

فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہےکہ فیلڈ مارشل کا اعزاز  ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ  یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان،  خاص کر سول اور ملٹری شہدا  اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیرکا کہنا ہےکہ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ  صدرپاکستان، وزیرِ اعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں، یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لیے اعزاز ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

خیال رہےکہ آج وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینےکی منظوری دے دی  ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے۔

اعلامیےکے مطابق وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکست فاش دینے پر سیدعاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

Scroll to Top