کرم:صدہ میں 2کمسن بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار

لوئر کرم کے مرکزی شہر صدہ میں دو کم سن بچیوں کو اغوا کرنے کی کوشش پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث ناکام بنا دی گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انویسٹی گیشن جہانزیب خان، ایس ایچ او خلیل خان اور پولیس پارٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزمہ مسما (الف) کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کی نشاندہی پر مزید پانچ مبینہ ملزمان، سادات، یاسین، معراج، عظمت اور عابداللہ کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس سربراہ (ڈی پی او) کرم ملک حبیب خان نےپریس کانفرنس میں واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ مغوی بچیوں سونیا اور ساجما کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے

انہوں نے بتایا کہ تمام گرفتار افراد کو صدہ سب جیل منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

بچیوں کے والد بادشاہ خان نے فوری اور بھرپور کارروائی پر پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کی تاریخ میں دوسری مرتبہ کسی آرمی چیف کے کندھوں پر ’’فیلڈ مارشل ‘‘کے بیجز سج گئے

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے اور ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

Scroll to Top