ٹرانس پشاور نے بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (زو پشاور) کے تمام فیڈر روٹ اسٹاپس پر مسافروں کے لیے شیڈز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد موسمِ گرما کی شدید گرمی میں مسافروں کو دھوپ سے تحفظ فراہم کرنا اور ان کے سفر کو زیادہ آرام دہ بنانا ہے۔
اس سلسلے میں تیار کردہ پی سی ون کے تحت ان تمام اسٹاپس پر سایہ دار انتظار گاہیں تعمیر کی جائیں گی جہاں اس وقت شیڈز موجود نہیں۔
پی سی ون خیبر پختونخوا اربن موبیلٹی اتھارٹی کو منظوری کے لیے ارسال کر دیا گیا ہے۔منظوری کے بعد منصوبے پر فوری عملدرآمد شروع کیا جائے گا، جس کے تحت 130 سے زائد فیڈر اسٹاپس پرمرحلہ وار شیڈز نصب کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے اور ایمل ولی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
اس اقدام سے نہ صرف مسافروں کو سہولت میسر ہو گی بلکہ یہ عوام کے لیے زو پشاور کو مزید قابلِ اعتماد اور آرام دہ سفری نظام بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔





