مردان : مردان میں 12 سے 14 گھنٹے طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں اور تاجروں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ عید قریب ہونے کے باوجود بازاروں میں خریداروں کی کمی نمایاں ہے
درزی، پرنٹنگ پریس، خراد مشینوں اور دیگر کاروبار شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ طویل اور غیر اعلانیہ بجلی کی بندش نے کاروباری پہیہ جام کر دیا ہے جس پر تاجر برادری شدید پریشان ہے۔
مرکزی تنظیم تاجران خیبرپختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری زرشاد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مردان میں بجلی کی فراہمی کا دورانیہ فوری طور پر بڑھایا جائے تاکہ عید کی تیاریوں میں مصروف شہریوں اور کاروباری طبقے کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی جلسے میں مرکزی قیادت کی غیرحاضری پر کارکنان میں ناراضگی
تاجروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا تو احتجاج پر مجبور ہوں گے، اور حکومت اس کی ذمہ دار ہوگی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی اور اندھیرے میں زندگی گزارنا محال ہو چکا ہے۔





