تحریک انصاف میں اختلافات بڑھ گئے، عاطف خان بھی بول پڑے

پچھلی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، احتجاج منظم ہوگا، عاطف خان

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے کہا ہے کہ پارٹی ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ چکی ہے اور اس بار احتجاج کو منظم اور مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔

ایک بیان میں عاطف خان نے کہا کہ پچھلی بار جو کوتاہیاں ہوئیں، انہیں دوبارہ نہیں دہرایا جائے گا۔ ڈی چوک کی جانب پیش قدمی سے متعلق ابھی تک چیئرمین عمران خان کی طرف سے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بار پی ٹی آئی ایک دن کا تعین کرے گی اور ہر صوبے کے بڑے شہروں میں بیک وقت احتجاج کیا جائے گا، تاکہ پیغام مضبوط اور واضح انداز میں دیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی جلسے میں مرکزی قیادت کی غیرحاضری پر کارکنان میں ناراضگی

عاطف خان کا کہنا تھا کہ عوام کی شمولیت اور پارٹی کی یکجہتی اس احتجاج کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

Scroll to Top