وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان، اقتصادی ترقی 3.6 فیصد اور مہنگائی 7.7 فیصد رہنے کی پیشگوئی

خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا

خیبرپختونخوا حکومت نے اگلے مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش کرنے کی تاریخ 13 جون مقرر کر دی ہے۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے سیکرٹری قانون اور خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ کو بجٹ سے متعلق مراسلہ بھیج دیا گیا ہے جس میں اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا علی بابا چالیس چوروں کے قبضے میں ہے، فیصل کریم کنڈی

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کا اجلاس بجٹ پیش کرنے کے لیے 13 جون کو سہ پہر 3 بجے بلایا جائے گا۔

Scroll to Top