ضلع کرم کے علاقے شتراہ باغ میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میںڈاکٹر سید انوار اور سید مرتضیٰ شامل ہیں۔
فائرنگ کے نتیجے میں ساقی عباس نامی شخص زخمی ہوا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :بجٹ میں پرانی گاڑیوں کی امپورٹ پر ریلیف متوقع، چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔





