عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپےجبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس 7 ڈالر کمی ہوگئی۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالر کمی سے 3302 ڈالر ہوگئی۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نرخ 3 لاکھ 48 ہزار 600 روپے پر آگئے جبکہ دس گرام سونا 599 روپے سستا ہوکر دو لاکھ 98 ہزار 886 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا افغانستان میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں فی تولہ چاندی کے نرخ 3380 اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت 33.22 ڈالر پر برقرار ہے۔

Scroll to Top