پاکستان کا افغانستان میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ

پاکستان نے افغانستان میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان میں سفیر کی تعیناتی کا اعلان کردیا۔

اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 19 اپریل کو ان کے کابل دورے کے بعد سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی مثبت پیش رفت جاری ہے۔

اسحاق ڈار نے اپنے پیغام میں کہا کہ مثبت تعلقات کے اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ اب کابل میں ناظم الامور کی بجائے سفیر تعینات کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور کا تعمیراتی کام جلدمکمل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل

نائب وزیراعظم نے مذید کہا کہ انہیں اعتماد ہے کہ اس اقدام سے پاکستان اور افغانستان 2 برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کی گہرائی میں اضافہ ہو گا۔

Scroll to Top