بلوچستان،فتنہ الہندوستان کا ایک دفعہ پھر عام بلوچوں پر حملہ، اے ڈی سی آر شہید

بلوچستان کے ضلع سوراب میں آج شام فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بازار میں اندھا دھند فائرنگ اور حملہ کیا، جس کے نتیجے میں متعدد عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ علاقے کے بہادر افسر اے ڈی سی آر ہدایت اللہ بلیدی نے معصوم بچوں اور خواتین کو بچاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

تفصیلات کے مطابق بیس سے تیس دہشت گرد موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر سوراب شہر کے مصروف بازار میں داخل ہوئے۔ دہشت گردوں نے منصوبہ بندی کے تحت سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنایا، جن میں بینک، مارکیٹیں اور عوامی مقامات شامل تھے۔ فائرنگ کے دوران بلوچ خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اے ڈی سی آر ہدایت اللہ بلیدی نے موقع پر پہنچ کر دہشت گردوں کی راہ روکی اور خواتین و بچوں کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکاروں کے پہنچنے پر دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے۔

فتنہ الہندوستان نے بلوچ علاقوں کو اور بلوچ خواتین و بچوں کو ٹارگٹ کر کے ایک دفعہ پھر ثابت کیا کہ ان انڈین سپانسرڈ دہشتگردوں کا بلوچستان اور بلوچ روایات سے کوئی تعلق نہیں۔

Scroll to Top