خیبر پختونخوا میںتیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

خیبر پختونخوا میںتیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ گرج چمک، تیز ہواؤں اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، بونیر، پشاور، صوابی، مردان، کوہاٹ اور کرک کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ موسمی سلسلہ بعض علاقوں میں معمولاتِ زندگی کو متاثر کر سکتا ہے، خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے والے افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

موسم کی یہ تبدیلی جہاں گرمی کے زور کو کم کرے گی، وہیں فصلوں اور روزمرہ معمولات پر اس کے مثبت و منفی اثرات بھی متوقع ہیں۔

Scroll to Top