محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے، تاہم چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے، تاہم چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خصوصاً دوپہر کے اوقات میں غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔ دوسری جانب بارش کے امکانات والے علاقوں میں سفر کرنے والے افراد کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی حالیہ لہر کچھ روز مزید جاری رہ سکتی ہے، جس کے باعث پانی کا زیادہ استعمال، ہلکے کپڑوں کا انتخاب اور دھوپ سے بچاؤ کے اقدامات ضروری ہیں۔





