بنوں: ڈومیل پولیس کی کاروائی،مطلوب اشتہاری گرفتار

بنوں:ڈومیل پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری شاہ قیاز کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم قتل، اقدام قتل اور پولیس مقابلوں جیسے سنگین جرائم میں ڈومیل اور تھانہ لتمبر پولیس کو مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک ریپیٹر بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کا گمراہ کن بیان سختی سے مسترد کردیا

ڈی پی او بنوں، سلیم عباس کلاچی نے کہا ہے کہ علاقے کو پرامن بنانے کے لیے قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی، اور ایسے مجرموں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Scroll to Top