عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 600 روپے اور فی اونس 6 ڈالر مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 6 ڈالر اضافے سے 3345 ڈالر ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 514 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 2 ہزار 554 روپے ہوگئی پر آگیا۔
یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوا اسمبلی میں سزاؤں سے متعلق ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور
گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 6100 روپے اور فی اونس نرخ میں 61 ڈالر کی غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔





