بالاکوٹ میں مسافر گاڑی کھائی میں جاگری، 3 افراد جاں بحق، 2 بچے زخمی

بالاکوٹ کے علاقے ڈمگلہ میں مسافر گاڑی حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 بچے زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد، پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ زخمی دونوں بچوں کو طبی امداد کے لیے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ ریفر کردیا گیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، کی میتیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بالاکوٹ منتقل کردی گئیں۔

ایس پی بالاکوٹ صابر خان کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالاکوٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بہنیں جاں بحق، 3 افراد زخمی

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔

Scroll to Top