وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو سومنات کے مندر سے تشبیہ دی جارہی ہے تاہم اسلام آباد کی جانب یہ جماعت کی آخری کوشش ہوگی۔
نیویارک میں وزیراعظم شہباز شریف کے وفد میں شامل خواجہ آصف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر پی ٹی آئی اسلام آباد کا رخ کرتی ہے تو اس بار فیصلہ کن معرکہ ہوگا اور اس کے بعد وہ دوبارہ وفاقی دارالحکومت کی جانب نہیں آسکے گی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد آئے ہی نہ، وفاق یا پاکستان اب اس نوعیت کی صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ صوبہ اس وقت دہشت گردی کے چیلنجز کا سامنا کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا سیکرٹریٹ اکتوبر میں قائم ہوگا، خواجہ آصف
انہوں نے پی ٹی آئی کی قیادت کو چیلنج کیا کہ خیبر پختونخوا میں کسی ایسے شہید کے جنازے کی نشاندہی کی جائے جس میں پی ٹی آئی کے وزرا، وزیراعلیٰ، ارکان قومی اسمبلی یا ارکان صوبائی اسمبلی نے شرکت کی ہو۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی مہم کا نام سومنات رکھا ہے اور سوال اٹھایا کہ اسلام آباد کو سومنات سے تشبیہ دینے کے پیچھے ان کے عزائم بھی وہی ہیں یا نہیں۔





