عمر ایوب اور اسد عمر کو عدالت سے ریلیف مل گیا

عمر ایوب اور اسد عمر کو عدالت سے ریلیف مل گیا

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عمر ایوب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی، جبکہ اسد عمر کی عبوری ضمانتوں میں 25 جولائی تک توسیع کر دی گئی۔

عدالت میں سماعت کے دوران عمر ایوب کے وکیل رانا مدثر عمر نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ اپوزیشن لیڈر آج قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں مصروف ہیں، اس لیے عدالت سے استثنیٰ دیا جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے آج کے روز کے لیے حاضری سے معافی دے دی۔

اسی مقدمے میں عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کرتے ہوئے نئی تاریخ 25 جولائی مقرر کر دی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد جلاؤ گھیراؤ اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مختلف مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں ضمانت کی درخواستیں زیرِ التوا ہیں۔

Scroll to Top