تہران: ایران نے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے جنرل محمد کاظمی کی جگہ پاسدارانِ انقلاب کے نئے انٹیلی جنس چیف کا اعلان کر دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جنرل مجید خادمی کو انٹیلی جنس تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
جنرل مجید خادمی اس سے قبل وزارتِ دفاع میں انٹیلی جنس پروٹیکشن آرگنائزیشن کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور انہیں انٹیلی جنس کے شعبے میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مولانا فضل الرحمان کی وفد کے ہمراہ ایرانی سفارتخانے آمد، سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات
یاد رہے کہ چند روز قبل اسرائیل کے حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ افسران شہید ہوئے تھے، جن میں انٹیلی جنس چیف جنرل محمد کاظمی، ان کے نائب جنرل حسن محقق اور جنرل محسن باقری شامل ہیں۔ ان شہادتوں کے بعد ایران نے انٹیلی جنس نظام میں فوری تبدیلیوں کا آغاز کیا ہے۔





