اوگرا نے ستمبر ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق (آر ایل این جی کی قیمت میں 20 فیصد سے زائد کی کمی کی گئی ہے ۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 20.14 فیصد کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 15.1963 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔
اسی طرح سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 21.57 فیصد کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 14.2233 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں پیٹرول اور گیس کی قیمتوں نے 14 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
اوگرا کے مطابق آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2026ء سے ہوگا ۔





