بلوچستان کے ضلع تمپ کی تحصیل مند میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات پر بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے پاک ایران سرحد کے ذریعے ایران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف )کے ایک اہم دہشت گرد کو ڈھیر کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کا تعلق بی ایل ایف کے شبیر عرف زرین اور غالب عرف حمل گروپ سے تھا جو ضلع تمپ کے علاقے مندمیں پاک ایران سرحد پر حالیہ دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
مذکورہ گروپ نے 22 ستمبر کو بارڈر کراسنگ پر فائرنگ اور آتشزنی کی کوشش کی تھی جبکہ 24 ستمبر کو ماہیر پوسٹ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گشتی ٹیم پر آئی ای ڈی بم دھماکہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا تھا۔





